نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آپ مؤمنوں کو باہم رحمت و مہربانی کرنے، باہم محبت اور معاونت کرنے میں، جسم کی مانند پائیں گے، جب کوئی عضو تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کا سارا جسم بیداری اور بخار میں مبتلا رہتا ہے۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4953]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6011) و مسلم (2586/66)»