جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی اور علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کی طرف سے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس مال آیا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس شخص کا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی قرض تھا یا آپ نے کسی کو کچھ دینے کا وعدہ فرمایا تھا تو وہ ہمارے پاس آئے (ہم وہ قرض ادا کریں گے اور آپ کا وعدہ وفا کریں گے) جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ آپ مجھے اس قدر اس قدر اور اس قدر عطا فرمائیں گے، اور جابر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ ہاتھ پھیلائے، جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ انہوں نے لپ بھر کر مجھے عطا فرمایا، میں نے انہیں گنا تو وہ پانچ سو تھے، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اتنے دو بار اور لو۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4878]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2296) و مسلم (61، 2314/60)»