عبد الرحمن بن غنم اور اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بہترین بندے وہ ہیں کہ جب انہیں دیکھا جائے تو اللہ یاد آ جائے، جبکہ اللہ کے بندوں میں سے بدترین لوگ چغل خور، پیاروں کے درمیان جدائی ڈالنے والے اور (گناہوں سے) لاتعلق لوگوں پر برائی کا الزام لگانے والے ہیں۔ “ حسن، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4871]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (227/4 ح 17998، 459/6ح 27599 وسنده حسن) و البيھقي في شعب الإيمان (11108، نسحة محققة: 10596) [و أبو نعيم في معرفة الصحابة (1867/4 ح 4700) ][وانظر الحديث الآتي (48720) فإنه شاھد له] »