سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے کو ایسے نہ کہو: تم پر اللہ کی لعنت ہو، تم پر اللہ کا غضب ہو اور تم جہنم میں جاؤ۔ “ اور ایک روایت میں ہے: ”ایسے بھی نہ کہو: تم (جہنم کی) آگ میں جاؤ۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4849]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1976 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (4906) ٭ قتادة مدلس و عنعن و لحديثه شاھد مرسل عند البغوي في شرح السنة (3557) و مصنف عبد الرزاق (19531)»