بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کے لیے ہلاکت ہے جو بات کرتے وقت جھوٹ بولتا ہے تا کہ وہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسائے، تو اس کے لیے ہلاکت ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4834]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (3/5، 5، 7 ح 20333 وغيره) و الترمذي (2315 وقال: حسن) و أبو داود (4990) والدارمي (296/2 ح 2705)»