عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس شعر ذکر کیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک کلام ہے، اس میں سے جو اچھا ہے وہ اچھا ہے اور جو بُرا ہے وہ بُرا ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارقطنی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4807]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارقطني (155/4 ح 4261) [والبيھقي (239/10) ] ٭ فيه عبد العظيم بن حبيب، قال الدارقطني: ’’ليس بثقة‘‘.»