انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک شخص آپ کا حدی خوان تھا اسے انجشہ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اس کی آواز بہت اچھی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: ”انجشہ! ٹھہرو ٹھہرو، شیشوں کو مت چور کرو۔ “ قتادہ ؒ نے فرمایا: آپ نے یہ خواتین کی نزاکت کے پیش نظر فرمایا تھا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4806]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6211) و مسلم (2323/73)»