عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حسان رضی اللہ عنہ کے لیے مسجد میں منبر رکھواتے، وہ اس پر کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے فخر کرتے یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دفاع کرتے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ”بے شک اللہ جبریل ؑ کے ذریعے حسان کی مدد فرماتا ہے جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے دفاع کرتا ہے یا فخر کرتا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ البخاری تعلیقا۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4805]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه البخاري (تعليقًا انظر تحفة الاشراف 10/12 ح 16351، و رواه البخاري (3531 ببعضه) [والترمذي (2846 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (5015) ] »