جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میرے نام پر نام رکھو تو پھر میری کنیت پر کنیت مت رکھو۔ “ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، اور ابوداؤد کی روایت میں ہے، فرمایا: ”جس نے میرے نام پر نام رکھا تو وہ میری کنیت نہ رکھے، اور جس نے میری کنیت پر کنیت رکھی تو وہ میرے نام پر نام نہ رکھے۔ “ صحیح، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4770]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (2842) و ابن ماجه (3535) و أبو داود (4966)»