عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کو ئی شخص یہ نہ کہے: میرا نفس (جی) خبیث ہو گیا بلکہ یوں کہے: میرا نفس بوجھل ہو گیا۔ “ متفق علیہ۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”ابن آدم مجھے ایذا پہنچاتا ہے۔ “ باب الایمان میں ذکر ہو چکی ہے، [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4765]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6179) و مسلم (2250/16) حديث ’’يؤذيني ابن آدم‘‘ تقدم (22)»