سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا، جبکہ ایک آدمی نے آپ کے پاس چھینک ماری، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے کہا: ((یَرْحَمُکَ اللہُ)) پھر اس نے دوسری مرتبہ چھینک ماری تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بندے کو زکام لگا ہوا ہے۔ “ اور ترمذی کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے تیسری مرتبہ (چھینک آنے پر) فرمایا کہ ”اسے زکام لگا ہوا ہے۔ “ رواہ مسلم و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4736]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2993/55) و الترمذي (2743)»