براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو مسلمان ملاقات کرتے وقت مصافحہ کرتے ہیں، تو ان کے الگ ہونے سے پہلے انہیں بخش دیا جاتا ہے۔ “ احمد، ترمذی، ابن ماجہ۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے، فرمایا: ”جب دو مسلمان ملاقات کرتے وقت مصافحہ کرتے ہیں، اللہ کی حمد بیان کرتے ہیں، اور اس سے مغفرت طلب کرتے ہیں، تو انہیں بخش دیا جاتا ہے۔ “ سندہ ضعیف، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ و ابودداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4679]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (289/4 ح 18746) و الترمذي (2727 وقال: حسن غريب) و ابن ماجه (3703) و أبو داود (5212) ٭ أبو إسحاق مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة . ٭ و رواية: ’’وحمدا الله و استغفراه غفرلھما‘‘ رواها أبو داود (5211) و سنده ضعيف، فيه أبو الحکم زيد بن أبي الشعثاء العنزي، و ثقه ابن حبان وحده .»