عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کے دروازے پر تشریف لاتے تو آپ اپنا چہرہ دروازے کے سامنے نہ کرتے، بلکہ اس کے دائیں کونے یا بائیں کونے پر آتے تو فرماتے: ”السلام علیکم! السلام علیکم!“ ان دنوں دروازوں پر پردے نہیں ہوتے تھے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ اور انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”السلام علیکم رحمۃ اللہ“ باب الضیافۃ میں ذکر کی گئی ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4673]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (5186) حديث أنس تقدم (4249)»