عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ورقہ بن نوفل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو خدیجہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق کر دی تھی لیکن وہ آپ کے اعلانِ نبوت سے پہلے فوت ہو گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مجھے خواب میں دکھایا گیا اس پر سفید کپڑے تھے، اور اگر وہ جہنمی ہوتا تو اس پر کوئی اور لباس ہوتا۔ “ سندہ ضعیف، رواہ احمد و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرؤيا/حدیث: 4623]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (65/6) و الترمذي (2288 وقال: ’’غريب‘‘ قلت: سنده ضعيف جدًا، قال الذھبي: عثمان ھو الوقاصي متروک کما في تلخيص المستدرک 393/4) و للحديث شواھد ضعيفة عند أحمد (65/6) والحاکم (609/2) وغيرهما .»