ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بدشگونی کچھ بھی نہیں، اور اس کی بہتر صورت فال ہے۔ “ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی بات جو تم میں سے کوئی ایک سنتا ہے۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4576]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5754) و مسلم (110/ 2223)»