ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شفا تین چیزوں میں ہے: پچھنے لگوانے میں یا شہد پینے میں یا آگ سے داغنے سے، اور میں اپنی امت کو داغنے سے منع کرتا ہوں۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4516]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5680)»