ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب، جوئے، طبل اور ”غبیراء“ سے منع فرمایا ہے، اور ”غبیراء“ شراب ہے جسے حبشی مکئی سے بنایا کرتے تھے، اور اسے سکرکہ بھی کہا جاتا ہے۔ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4504]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (3685)»