ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا، میرے بال لمبے (کندھوں تک) ہیں، کیا میں ان میں کنگھی کر لیا کروں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور انہیں سنوار کر رکھ۔ “ راوی نے کہا، اور ابوقتادہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس قول کی وجہ سے کہ ”بالوں کو سنوار کر رکھو۔ “ دن میں دو مرتبہ بالوں کو تیل لگایا کرتے تھے۔ ضعیف، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4483]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه مالک (949/2 ح 1833) ٭ يحيي بن سعيد الأنصاري لم يدرک أبا قتادة رضي الله عنه، فالسند منقطع و للحديث شواھد ضعيفة عند النسائي (184/8 ح 5239) وغيره و في الباب حديث صحيح: يخالفه، عند النسائي (5061)»