یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر خوشبو کا اثر دیکھا تو فرمایا: ”کیا تمہاری بیوی ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دھو ڈال، پھر اسے دھو ڈال، پھر اسے دھو ڈال، پھر دوبارہ نہ کرنا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4440]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2816 وقال: حسن) و النسائي (152/8 ح 5124. 5125) ٭ فيه أبو حفص: مجھول .»