نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ”قزع“ سے منع فرماتے ہوئے سنا، نافع سے پوچھا گیا: ”قزع“ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: بچے کے سر کے کچھ حصے کو مونڈ دیا جائے اور کچھ کو چھوڑ دیا جائے۔ بخاری، مسلم۔ اور بعض محدثین نے اس تفسیر کو حدیث کے ساتھ ملا دیا ہے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4426]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5920) و مسلم (2120/113)»