علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریشم پکڑا اور اسے اپنے دائیں ہاتھ پر رکھ لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونا پکڑا اور اسے اپنے بائیں ہاتھ پر رکھ لیا، پھر فرمایا: ”بے شک یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔ “ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4394]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (96/1 ح 751) و أبو داود (4057) و النسائي (160/8ح 5147. 5150)»