ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا اس حال میں کہ میرا تہبند لٹک رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دیکھ کر) فرمایا: ”عبداللہ! اپنا تہبند اونچا کرو۔ “ میں نے اونچا کر لیا۔ پھر فرمایا: ”مزید اونچا کرو۔ “ میں نے مزید اونچا کر لیا، میں اس کے بعد اس کا بہت خیال رکھتا رہا، لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: (تہبند) کہاں تک؟ انہوں نے فرمایا: نصف پنڈلیوں تک۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4368]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2086/47)»