عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبز گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا تو میں نے عرض کیا، کیا ہم سفید میں پی لیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4293]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5596)»