ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ یوں دعا کرے: ”اے اللہ! اس میں برکت عطا فرما، اور ہمیں اس سے بہتر کھلا۔ “ اور جب دودھ پیئے تو یوں دعا کرے: ”اے اللہ اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے زیادہ عطا فرما۔ “ کیونکہ دودھ کے سوا کوئی ایسی چیز نہیں جو کھانے سے کفایت کرے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4283]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3455) و أبو داود (3730) ٭ فيه علي بن زيد بن جدعان: ضعيف و عمر بن حرملة مجھول وله شاھد ضعيف في الصحيحة للشيخ محمد ناصر الدين الألباني رحمه الله (2320) وأخطأ من صححه .»