اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ان کے پاس ثرید لایا جاتا تو آپ کے کہنے پر اسے ڈھانک دیا جاتا حتی کہ اس کا جوش حرارت ختم ہو جاتا۔ اور وہ فرماتی تھیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایسا کرنا زیادہ باعث برکت ہے۔ “ دونوں روایتیں امام دارمی نے نقل کیں۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4241]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارمي (100/2 ح 2053، نسخة محققة: 2091) [وأبو نعيم في حلية الأولياء (177/8) و ابن حبان (الإحسان: 5184 / 5207) والحاکم (118/4) ] ٭ فيه الزھري: مدلس و عنعن .»