انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بندے کے اس طرز عمل سے خوش ہوتا ہے کہ وہ ایک لقمہ کھائے تو اس پر اس کی حمد بیان کرے یا وہ کوئی چیز پیئے تو اس پر اس کی حمد بیان کرے۔ “ رواہ مسلم۔ وَسَنَذْکْرْ حَدِیْثَنْی عَائِشَۃَ وَاَبِیْ ھُرَیْرَۃَ: مَا شَبعَ اٰلُ مُحَمَّدِ، وَخَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنَ الدُّنْیَا، فِیْ بَابِ فَضْلِ الْفُقَرَآءِ اِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالیٰ۔ ہم عائشہ رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث: ”ما شبع ال محمد“ اور خرج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم من الدنیا“ ان شاء اللہ تعالیٰ ”باب فضل الفقراء“ میں ذکر کریں گے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4200]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2734/89) حديث عائشة يأتي (5237) و حديث أبي ھريرة يأتي أيضًا (5238)»