سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کھنبی مَن (بنی اسرائیل کے من و سلویٰ) کی نوع میں سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے باعثِ شفا ہے۔ “ بخاری، مسلم۔ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے: ”وہ (کھنبی) اس مَن میں سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ ؑ پر نازل فرمایا تھا۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4184]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5708) و مسلم (2049/157، 160/ 2049)»