عبدالرحمٰن بن ابی لیلی بیان کرتے ہیں، ابولیلی رضی اللہ عنہ نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب گھر میں سانپ نکل آئے تو اسے کہو: ہم تجھے نوح اور سلیمان بن داؤد ؑ کے عہد کا حوالہ دیتے ہیں کہ تو ہمیں ایذا نہ پہنچا۔ اگر وہ دوبارہ نکلے تو اسے قتل کر دو۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4137]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1485 وقال: حسن غريب) و أبو داود (5260) ٭ فيه محمد بن أبي ليلي: ضعيف ضعفه الجمھور .»