جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں یہود و نصاریٰ کو جزیرۂ عرب سے نکال دوں گا حتی کہ میں اس میں صرف مسلمانوں ہی کو رہنے دوں گا۔ “ مسلم۔ اور ایک روایت میں ہے: ”اگر میں ان شاء اللہ زندہ رہا تو میں یہود و نصاریٰ کو جزیرۂ عرب سے نکال دوں گا۔ “ رواہ مسلم۔ لَیْسَ فِیْہِ اِلَّا حَدِیْثُ ابْنِ عَبَّاسِ رضی اللہ عنہ: ((لَا تَکُوْنُ قِبْلَتَانِ)) وَقَدْ مَرَّ فِیْ بَابِ الْجِزْیَۃِ۔ اس میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک ہی حدیث ہے: ”ایک ریاست میں دو قبیلے (یعنی دو دین) نہیں ہو سکتے۔ “ جو کہ باب الجزیۃ میں گزر چکی ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 4053]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1767/63)»