عائشہ رضی اللہ عنہ نے خواتین کی بیعت کے بارے میں فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس آیت کے مطابق اس کا امتحان لیا کرتے تھے: ”اے نبی! جب مومن عورتیں آپ کے پاس آئیں اور اس بات پر آپ سے بیعت کریں .....“ تو ان میں سے جو اِن شرائط کی پابندی کا اقرار کر لیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے فرماتے: ”میں نے تم سے بیعت لے لی۔ “ آپ ان سے بیعت فقط زبانی طور پر لیتے۔ اللہ کی قسم! بیعت کرتے وقت آپ کا ہاتھ کبھی کسی عورت کے ہاتھ سے نہیں لگا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 4045]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2713) ومسلم (88/ 1866)»