انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ حنین کے موقع پر فرمایا: ”جس نے کسی کافر کو قتل کیا تو اس کا سازو سامان اسی کا ہے۔ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اس روز بیس آدمی قتل کیے اور انہوں نے ان کا سازو سامان لے لیا۔ اسنادہ صحیح، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 4002]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الدارمي (229/2 ح 2487) [و أبو داود (2718) و مسلم (1809مطولاً) ] »