ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجاہد آدمی اور اس کے گھوڑے کے لیے تین حصے مقرر فرمائے، ایک حصہ اس شخص کے لیے اور دو حصے اس کے گھوڑے کے لیے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3987]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2863) و مسلم (57 / 1762)»