سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، دورانِ سفر مشرکین میں سے ایک جاسوس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور وہ آپ کے ساتھیوں کے پاس بیٹھ کر باتیں کرتا رہا، پھر غائب ہو گیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تلاش کرو اور اسے قتل کر دو۔ “ چنانچہ میں نے اسے قتل کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا سامان مجھے عطا فرما دیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3961]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3051) و مسلم (1754/45)»