ابو بشیر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کسی سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک قاصد بھیجا کہ ”کسی اونٹ کی گردن میں تانت کا پٹہ یا کوئی پٹہ نہ رہنے دیا جائے، وہ سب کاٹ دیے جائیں۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3896]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3005) و مسلم (2115/105)»