سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ احد کے روز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اوپر تلے دو زریں تھیں۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3886]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (1590) و ابن ماجه (2806)»