ابووہب جشمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑے باندھو (انہیں رکھو اور پالو) اور ان کی پیشانیوں اور پشتوں پر ہاتھ پھیرو اور ان کی گردنوں میں پٹے ڈالو۔ لیکن تانت نہ ڈالو۔ “ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3881]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (2553) و النسائي (218/6. 219 ح 3595) ٭ عقيل مجھول کما تقدم (3878) و للحديث شواھد ضعيفة.»