ابووہب جُشمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہر ایسے گھوڑے کو لازم پکڑو جو سرخ سیاہی مائل اور سیاہ کانوں والا ہو اس کی پیشانی اور پاؤں سفید ہوں، یا وہ گھوڑا جو سرخ ہو، اس کی پیشانی اور پاؤں سفید ہوں یا سیاہ رنگ کا گھوڑا جس کی پیشانی اور پاؤں سفید ہوں۔ “ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3878]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (2543) و النسائي (218/6. 219 ح 3595) ٭ عقيل بن شبيب: مجھول و لبعض الحديث شواھد عند ابن حبان (الموارد: 1633) والترمذي (1696. 1697) وغيرھما .»