عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے (اونٹ کا گھٹنا باندھنے والی) رسی حاصل کرنے کی نیت سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا تو اسے اپنی نیت کے مطابق اجر ملے گا۔ “ اسنادہ حسن، رواہ النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3850]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه النسائي (24/6 ح 3140) [و صححه ابن حبان (1605) والحاکم (109/2) ووافقه الذهبي] »