عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”طویل قیام۔ “ پھر پوچھا گیا: کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جو کم مال والا بقدر گنجائش اپنی طاقت کے موافق صدقہ کرے۔ “ عرض کیا گیا: کون سی ہجرت افضل ہے؟ فرمایا: ”جس نے اللہ کی حرام کردہ چیز کو چھوڑ دیا۔ “ پوچھا گیا: کون سا جہاد افضل ہے؟ فرمایا: ”جس نے اپنے مال اور اپنی جان سے مشرکین کے ساتھ جہاد کیا۔ “ عرض کیا گیا: کون سا قتل زیادہ باعث شرف ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا خون بہا دیا جائے اور اس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں۔ “ اور نسائی کی روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سے اعمال سب سے افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایمان جس میں کوئی شک نہ ہو، وہ جہاد جس میں کوئی خیانت نہ ہو اور حج مقبول۔ “ پھر عرض کیا گیا، کون سی نماز افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں لمبا قیام ہو۔ “ پھر اس کے بعد والی روایت پر دونوں (امام ابوداؤد اور امام نسائی) کا اتفاق ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3833]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1449) والنسائي (58/5 ح 2527 وسنده حسن)»