ابن عباس رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو محض ان کے دعوی کی بنیاد پر دے دیا جائے تو لوگ آدمیوں کے خون اور اموال کا دعوی کرنے لگیں گے، لیکن قسم مدعی علیہ کے ذمے ہے۔ “ امام نووی ؒ نے صحیح مسلم کی شرح میں فرمایا: بیہقی کی روایت میں حسن یا صحیح سند کے ساتھ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی مرفوع روایت میں یہ الفاظ زیادہ ہیں: ”لیکن مدعی کے ذمے دلیل و گواہی پیش کرنا ہے اور جو شخص انکار کرے اس کے ذمے قسم ہے۔ “ رواہ مسلم و شرح النووی و سنن الکبری للبیھقی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3758]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1/ 1711) و شرح النووي (3/12) و السنن الکبري للبيھقي (252/10)»