مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص ہمارا عامل (حکمران، گورنر) ہو (اور اگر اس کی بیوی نہ ہو تو وہ بیت المال میں سے حق مہر ادا کر کے) شادی کر لے۔ اگر اس کا خادم نہ ہو تو وہ خادم خرید لے اور اگر اس کی رہائش نہ ہو تو وہ رہائش خرید لے۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ”جس نے اس کے علاوہ کچھ حاصل کیا تو وہ خیانت کرنے والا ہے۔ “[مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3751]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (2945)»