ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی اپنا غلام لے کر عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو اس نے کہا: اس کا ہاتھ کاٹ ڈالیں کیونکہ اس نے میری اہلیہ کا آئینہ چرا لیا ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس پر قطع نہیں اور وہ تمہارا خادم ہے، اس نے تمہارا سامان اٹھا لیا ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3608]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه مالک (839/2. 840 ح 1629) ٭ ابن شھاب الزهري: مدلس و عنعن و مع ذلک صححه الحافظ ابن کثير في مسند الفاروق (511/2)! و له لون آخر عند الدارقطني (188/3 ح 3378)»