بُسر بن ارطاۃ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”غزوہ میں ہاتھ نہ کاٹے جائیں۔ “ البتہ امام ابوداؤد اور امام نسائی نے غزوہ کے بجائے ”سفر“ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی و الدارمی و ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3601]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1450) و الدارمي (231/2 ح 2495) و أبو داود (4408) و النسائي (91/8 ح 4982)»