عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر قریب و بعید (نسب کے لحاظ سے یاقوت کے لحاظ سے) پر اللہ کی حدود نافذ کر دو۔ اور اللہ کے (حکم جاری کرنے) میں کسی ملامت گر کی ملامت تمہارے آڑے نہ آئے۔ “ سندہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3587]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه ابن ماجه (2540) ٭ عبيدة بن الأسود مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة .»