ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جو شخص کسی چوپائے کے ساتھ بُرا فعل کرے تو اس پر کوئی حد نہیں۔ “ امام ترمذی نے سفیان ثوری سے روایت کیا کہ انہوں نے کہا: یہ حدیث، حدیث اول: ”جو شخص کسی چوپائے کے ساتھ بُرا فعل کرے تو اسے قتل کر دو۔ “ سے زیادہ صحیح ہے۔ اور اہل علم کے ہاں اسی پر عمل ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3586]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1455) و أبو داود (4465)»