عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نذر کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3429]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1645/13)»