یحیی بن سعید بیان کرتے ہیں، عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ حالت نیند ہی میں وفات پا گئے تو ان کی بہن عائشہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف سے بہت سے غلام آزاد کیے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العتق/حدیث: 3404]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه مالک (779/2 ح 1556) ٭ السند منقطع .»