ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے غزوۂ اوطاس میں حاصل ہونے والی لونڈیوں کے بارے میں فرمایا: ”وضع حمل سے پہلے حاملہ (لونڈی) سے جماع نہ کیا جائے اور جو حاملہ نہیں اس سے بھی جماع نہ کیا جائے حتی کہ اسے ایک حیض آ جائے۔ “ سندہ ضعیف، رواہ احمد و ابوداؤد و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3338]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (62/3 ح 11618) و أبو داود (2157) والدارمي (171/2 ح 2300) ٭ شريک القاضي عنعن و حديث أبي داود الطيالسي (1687) يغني عنه .»