ام عطیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زائد سوگ نہ کرے، البتہ خاوند پر چار ماہ دس دن کا سوگ کرے، اور وہ یمنی لکیر دار چادر کے سوا رنگے ہوئے کپڑے بھی نہ پہنے، نہ سرمہ ڈالے اور نہ خوشبو لگائے، البتہ جب وہ حیض سے پاک ہو جائے تو پھر قُسط یا اظفار کی معمولی سی خوشبو لگا لے۔ “ بخاری، مسلم۔ اور ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”وہ مہندی نہ لگائے۔ “ متفق علیہ، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3331]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5342) و مسلم (938/66) و أبو داود (2302)»