عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات میرے پاس سے تشریف لے گئے آپ کے تشریف لے جانے پر میں جذباتی ہوئی، چنانچہ آپ تھوڑی دیر بعد تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری حالت دیکھی تو فرمایا: ”عائشہ! کیا ہوا، کیا تم جذباتی ہو گئی ہو؟“ میں نے عرض کیا: مجھے کیا ہے کہ مجھ جیسی کو آپ جیسے کی عدم موجودگی جذباتی نہ کرے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس تمہارا شیطان آیا ہے۔ “ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا میرے ساتھ شیطان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں!“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، لیکن اللہ نے اس کے خلاف میری اعانت فرمائی حتی کہ میں اس سے محفوظ رہتا ہوں۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3323]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2815/70)»